ملتان میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ڈکیتی کے بعد ڈاکووں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ملتان: متیتل روڈ پر ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکستان ویوز کے مطابق ملتان کے تھانہ پیتل ماڑی کی حدود میں متیتل روڈ پر 5 مسلح ڈاکو صبح سویرے ذوالفقار نامی شخص کے گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے پہلے ذوالفقار کو کمرے میں بند کرکے گھر سے نقدی اوردیگر قیمتی سامان اکٹھا کیا اور پھر اس کی 25 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ذوالفقار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق ڈاکو گھر سے 30 ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا دیگر قیمتی سامان لے گئے ہیں، واقعے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔