شہباز شریف کے بعد نوازشریف بھی سعودی عرب اڑان بھرنے والے ہیں
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف بھی اگلے 48گھنٹوں کے دوران سعودی عرب روانہ ہوں گے، دورہ سعودی عرب کے دوران وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے شریف فیملی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران نواز شریف اعلیٰ سعودی حکام اور قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کو ملکی اور علاقائی سیاست کے تناظر میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی گذشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آج انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کئے جبکہ وہیں پر ان کی ملاقات ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے بھی ہوئی ہے۔