پنجاب

وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، نوازشریف

جاتی امرا: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ایک بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں نوازشریف سمیت کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنان سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے اگر وہ بہادر ہے پاکستان آکر اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا سامنا کرے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، پرویز مشرف کے کیسز کے حوالے سے عدلیہ کو جگانا ہوگا اور ہم بہت جلد پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close