پنجاب

ملتان میں پولیس مقابلہ، دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے 4ملزم ہلاک

ملتان میں سیتل ماڑی کے علاقے این ایل سی بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ذوالفقار کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتار کیا تھا، پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی ملزموں پر جوابی فائرنگ کی ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود ان کے اپنے دو ساتھی اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ حملہ آوروں کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے، رات گئے ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عبدالمالک عرف مالکی اور قمر عرف گودا کے نام سے ہوئی، واضح رہے کہ دو روز قبل چھ مسلح ڈاکو ذوالفقار کے گھر میں داخل ہوئے تھے جبکہ ایک ملزم گھر کے باہر موجود رہا، گھر میں داخل ہونے والے پانچ میں سے چار ملزمان نے ذوالفقار کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اور اسکے خاوند ذوالفقار کے ہاتھ پائوں رسی سے باندھ کر کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ملزمان جاتے ہوئے گھر سے قیمتی سامان و نقدی بھی لے گئے، واضح رہے کہ ایس پی کینٹ ڈویژن ڈاکٹر فہد مختیار نے تقریبا دو دن کے اندر دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ واضح رہے چاروں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتگان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close