پنجاب
ملتان میں سوائن فلو بے قابو، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، ریڈ الرٹ جاری
ملتان میں سوائن فلو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی، 22 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، سوائن فلو سے متاثرہ مزید دو مریضوں کو نشتر اسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد نشتر اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے، جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 33 مریضوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 22 افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی اور 7 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں میپکو کے ایس ڈی او بھی شامل تھے۔ بے قابو ہوتے ہوئے وائرس کے بعد محکمہ صحت نے ریڈالرٹ جاری کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔