پنجاب

شریف برادران کی سعودی عرب میں موجودگی سے متعلق کئی افواہیں ہیں، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے اور میاں برادران کی وہاں موجودگی سے متعلق کئی افواہیں ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادے نے کرپشن الزامات پر بہت سے لوگ پکڑے ہیں اور وہاں کرپشن کے خلاف مہم بھی چل رہی ہے، ہوسکتا ہے کہ شریف برادران کے سعودی عرب میں کوئی ایشوز ہوں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں برادران کی سعودی عرب میں موجودگی سے متعلق تین چار قسم کی باتیں چل رہی ہیں، وہاں این آر او ہورہا ہے یا وہ کفیل کو بچانے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت سے متعلق پارٹی جو فیصلہ کرے وہ کیا جائے گا تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی پوری ہورہی ہے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف میں اتنا ہی دم ہے تو بیرون ملک ناچنے کے بجائے پاکستان میں آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close