پنجاب
سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست نہیں انسانیت کامسئلہ ہے، شفقت محمود
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کے استعفو ں کے بغیرسانحہ ماڈ ل ٹاون کا شفاف ٹرائل ممکن نہیں ہے۔نجی ٹی وی ’’ دنیانیوز ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمو د کا کہناتھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست نہیں انسانیت کامسئلہ ہے،ہم انصاف کی بات آج نہیں پہلے روزسے کرہے ہیں اور عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کوگولیاں ماری گئیں لیکن شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کے استعفو ں کے بغیرسانحہ ماڈ ل ٹاون کا شفاف ٹرائل ممکن نہیں ہے۔