پنجاب

امریکی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد اور امن کا دشمن ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے ٹرمپ کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ جس طرح قومی ایکشن پلان پوری قومی قیادت اور قوم کو متحد کرنے کا باعث بنا تھا اسی طرح اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں پر قومی قیادت اور عوام کو متحد کریں تا کہ جب ہم امریکہ کے ڈو مور کے مقابلے میں نو مور کہیں تو پوری قوم اور سیاسی اور عسکری قیادت حکومت کی پشت پر کھڑے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، ٹرمپ نے ثابت کر دیا کہ وہ طوطا چشم اور احسان فراموش ہے، وہ سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ خود دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے اور امن کا دشمن ہے، اس نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ روز اول سے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اوراب ٹرمپ مودی کی زبان بول رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی یہ حماقت ہماری ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، ہماری خارجہ پالیسی موثر اور مضبوط ہوتی تو آج ٹرمپ کو ایسے بیان دینے کی جرات نہ ہوتی، ہمارے مقابلے میں بھارت جھوٹا ہے لیکن اپنی مکاری سے وہ دنیا کو اپنا ہم نواء بنا رہا ہے اور ہماری سفیر عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close