پنجاب

بہادر جوانوں کی موجودگی میں کوئی دھمکی پاکستان کونقصان نہیں پہنچاسکتی،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی موجودگی میں کوئی دھمکی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی جب کہ ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کرک کےعلاقے گڑھ خیل میں محمدعلی خان کے گھر کا دورہ کیا اور مادر وطن کے لیے جان دینے والے ان کے تینوں بیٹوں کی عظیم قربانیوں پر اہلخانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایسےعظیم والدین اور بہادر بیٹے ہوں تو کوئی دھمکی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی اور کوئی رقم ان کی حب الوطنی و قربانیوں کی قیمت نہیں چکاسکتی جب کہ ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔ دوسری جانب محمدعلی نے دورہ کرنے اور گاؤں کے لیے فلاحی پیکج دینے پرآرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق محمدعلی خان کے 3 بیٹوں نے مادر وطن کے لیے جان کی قربانی دی اور 3 بیٹے اب بھی ایف سی خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ محمدعلی کے 2 بھتیجوں نے بھی ملک کیلیےجانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کے 4 بھتیجے بھی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close