پنجاب
ورکنگ باؤنڈری پہ جارحیت مہنگی پڑگئی، 1 بھارتی فوجی ہلاک
راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 شہری زخمی ہو گئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستانی فورسز کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی اہلکار جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔