ماتحت عدالتوں نے ایک سال میں 2لاکھ91ہزار751مقدمات نمٹا دیئے، لاہور ہائی کورٹ کورپورٹ ارسال
لاہور: ضلعی عدلیہ لاہور کی سال 2017 کی کارگردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔سینئرسول جج ایڈمن لاہور شکیب عمران قمر نے کارگردگی رپورٹ عدالت عالیہ کو بھجوائی ہے۔ضلعی عدلیہ لاہور میں 2017 ءمیں 2لاکھ 86ہزار 260مقدمات دائر ہوئے جبکہ لاہور کی ماتحت عدالتوں نے 2لاکھ 91ہزار 751مقدمات نمٹائے،سیشن عدالت لاہور میں 2017 ءمیں 378نئے مقدمات درج ہوئے اور سیشن عدالت لاہور نے گزشتہ سال 421قتل کے مقدمات کے فیصلے کئے،رپورٹ کے مطابق 2017 میں سیشن عدالت میں سول فیملی اور کرایہ دارہ کی 6ہزار 162اپیلیں دائر کی گئیں، لاہور کی ماتحت عدالتوں نے 6ہزار 788سول، فیملی، اور کرایہ داعی کی اپیلوں پر فیصلے کئے۔لاہور کی سول عدالتوں میں 2017 ءکے دوران 66ہزار 503نئے دعوے دائر کئے گئے،سول عدالتوں نے گزشتہ سال 69979 دعوو ں کے فیصلے کئے،رپورٹ کے مطابق فیملی اور گارڈین عدالتوں میں 26254 نئے مقدمات دائر کئے گئے،فیملی اور گارڈین عدالتوں نے 2017 ءمیں 26712 مقدمات نمٹائے،مجموعی طور پر لاہور کی ماتحت عدالتوں نے 2017 میں 291751 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔