پنجاب

ڈولفن پولیس پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد فرار، ایک اہلکارزخمی

شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ڈالفن فورس کا جوان تبسم زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے اہلکار کو میو اسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مالی پورہ میں ڈالفن فورس کی ٹیم نمبر 60 ناکہ لگا کر کھڑی تھی کہ مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ڈالفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔

مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈالفن فورس کا ایک جوان تبسم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جسے ریسکیو کی ٹیم نے میو اسپتال منتقل کردیا ۔

اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف میو اسپتال پہنچ گئے ، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جلد ہی کارروائی عمل میں لاکر ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کے مطابق اس فورس کے قیام میں ترکی کی قومی پولیس نے تعاون کیا ہے۔

حالیہ دنوں ڈولفن فورس کے پہلے بیج کے 700 جوانوں کی پاسنگ آوٗٹ تقریب ہوئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ایک تقریب میں کہا تھا کہ ڈولفن فورس کو صوبے کے چار مزید شہروں میں پھیلایا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close