پنجاب

ناولٹی پل کے قریب زیر تعمیر عمارت گر گئی ، خاتون جاں بحق ، 4افراد زخمی

ناولٹی پل کے قریب دومنزلہ عمارت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ناولٹی پل پر زیر تعمیر دومنزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 45سالہ نجمہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےاقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم واقعےکے بعد جائے حادثہ پر عمار ت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے اور عمارت کی تعمیر پرمامور افراد کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close