پنجاب

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ اسپیشل سروسزگروپ ہیڈکوارٹرز چراٹ کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کےساتھ اسپیشل سروسزگروپ ہیڈکوارٹرز چراٹ کا دورہ کیا ہے اور ایس ایس جی کمانڈوز کے زیراستعمال ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اسپیشل سروسزگروپ ہیڈکوارٹرز چراٹ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے ایلیٹ فورس کی کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کو ایس ایس جی ادارے، صلاحیتوں اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں اور مہارت کا بھی مظاہرہ کیا، وزیراعظم نے ایس ایس جی کمانڈوز کے زیراستعمال ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close