پنجاب

چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خراب، معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اچانک رات کو طبیعت خراب ہو گئی، انہیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے معدے کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ کچھ دیگر ٹیسٹ کرانے کے بعد انہیں آج گھر بھیج دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close