پنجاب

کم سن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، پڑوسی

بہاولپور: قصور کے بعد بہاولپورمیں کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس حوالے سے پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے چک نمبر 4کی رہائشی مہناز بی بی نے ہیڈ راجکاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، درخواست میں خاتون نے مئو قف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر محمد ارشاد کے ہمراہ گھر کے قریب رقبے میں گھاس کاٹنے کے لئے گئے ، گھر میں ان کی4سالہ بیٹی اکیلی تھی، انہیں اچانک بیٹی کی چیخ وپکار کی آواز سنائی دی،وہ بھاگ کر گھر پہنچے تو انہیں پڑوسی کے گھر سے اپنی بیٹی کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں۔ وہ پڑوسی کے گھر میں پہنچے تو ان کا پڑوسی ذوالفقار احمد ولد محمد اسماعیل ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، ان کی جانب سے شور مچانے پر ملزم ذوالفقار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ خاتون نے اپنی درخواست میں ملزم کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خاتون کی جانب سے ایف آئی آر کے بعد مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close