پنجاب

پنجاب بھر میں چائنیز نمک (اجینوموتو) پر پابندی

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائینٹفک پینل نے چائنیز نمک (اجینوموتو) پر پابندی عائد کردی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے صوبے بھر میں چائنیز نمک (اجینوموتو) پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ اجینوموتو میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جو سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل اور دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، ہائپرٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ سالٹ حاملہ خواتین کے لئے بھی سخت نقصان دہ ہے لہذٰا ہوٹل، ریستورانوں، فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائنیز نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں چائنیز نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close