پنجاب

مال روڈ جلسے میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، حکومتِ پنجاب مال روڈ جلسے میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، حکومتِ پنجاب

لاہور: پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے اور احتجاج میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں سیکیورٹی کا خدشہ ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کے شرکا کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کی لیکن احتجاج کے منتظمین نے انکار کردیا، اس اقدام سے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے مشترکہ طور پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔ احتجاج کرنے والی دونوں پارٹیوں نے بلٹ پروف روسٹرم ، موبائل جیمرز، پولیس سیکیورٹی اور کنٹینر ہٹانے کےلیے انتظامیہ سے کہا ہے۔ واضح رہے کہ مال روڈ پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں احتجاج اور دھرنا ہورہا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور کارکن شرکت کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close