پنجاب

بیمار ہوں، اس لیے استعفٰی نہیں بھجوا سکا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ اپنے استعفیٰ دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں اور طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ اپنا استعفٰی تاحال نہیں بھجوا سکے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں اور اس پارلیمنٹ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ شیخ صاحب نے جوش خطابت میں یہ بیان دیا ہے مگر اب کئی گھنٹے گذرنے کے بعد شیخ رشید میدان میں آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دے یا نہ دے، وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور ہر صورت میں استعفٰی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سخت بیمار ہوں اور اسی لئے میں تاحال اپنا استعفیٰ نہیں بھجوا سکا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close