پنجاب

ایم ایم اے بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب ہوگئے

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو باقاعدہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور 20 رکنی مرکزی کونسل کی تشکیل کا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو باقاعدہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور 20 رکنی مرکزی کونسل کی تشکیل کا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے باقاعدہ طور پر بحال ہو گئی ہے اور ایم ایم اے کے دستور کے تحت 20 رکنی مرکزی کونسل پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایم ایم اے کے نام سے ایک جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی جس کے لیے اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہوگا اور یہ مرحلہ بھی طے کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پرکشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا.

اعلامیے کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہد کا مقصود ہے، فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے، لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائیگا، ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکے وطن کو اقوام عالم میں باعزت مقام دلائی گی، وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close