پنجاب

زمینداروں کی نوجوان سے زیادتی، برہنہ کرکے نچاتے رہے، ویڈیو بنا کر تقسیم

جھنگ:تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ موضع ڈل اڈاکپوری کے بااثر اوباش زمینداروں نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کردی, اختر عرف خیرات علی نامی نوجوان کو ننگا کرکے ویڈیو بناتے رہے مبینہ طور پر بدفعلی بھی کی، مارتے پیٹتے رہے۔روزنامہ خبریں کے مطابق غریب چراہا اختر عرف خیراتعلی سکنہ موضع رشید پور تھانہ اٹھارہ ہزاری موضع ڈل تحصیل احمد پور سیال میں اپنے ماموں کو ملنے گیا ہوا تھا جہاں اوباش نوجوانوں علی گرواہ، علیش اہ، اکمل، سندھی بلوچ وغیرہ نے دن دہاڑے گن پوائنٹ پر اسے اپنی جیپ میں ڈالا اور اپنے ڈیرہ پر دریائے چناب کے کنارے سنان جگہ پر لے گئے اور اسے گن پوائنٹ پر ننگا کرکے مارتے پیٹتے رہے اور بدفعلی کرنے کے بعد اس کو ننگا کرکے کانٹوں پر نچاتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔ ویڈیو بنانے کے بعد وہی ویڈیو اہل علاقہ میں تقسیم کردی۔ متاثرہ نوجوان اختر عرف خیرات علی سے جب موقف لیا گیا تو اس نے بتایا کہ علی گرواہ وغیرہ مجھے مجبور کرتے رہے کہ علاقہ میں موجود چیمہ فیملی کی فلاں لڑکی کا نام لوکہ وہ فلاں لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتی ہے اور اسے بدنام ۔معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ نوجوان کی بہن سے اوباش نوجوان زمیندار ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے اور مذکورہ نوجوان کے ساتھ ظلم و زیادتی اسی وجہ سے کی گئی کہ وہ اس امر پر رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم علی گرواہ کو گرفتار کرلیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close