قبائلی علاقوں کے شدت پسند اب محفوظ نہیں رہئنگے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔رانا ثناءاللہ
وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع سے شدت پسندون کے ٹھیکانوں کا پتہ چل گیا ہے اب صرف کاروائی شروع کرنی ہے
لاہور۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے قبائلی علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آپریشن راجن پوری اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں اور چھوٹو گینگ کے خلاف کیا جائے گا جس میں سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس حصہ لے گی جبکہ رینجرز اور فوج آن کال ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپ جاتے ہیں۔ آپریشن کے وقت بلوچستان اور سندھ پولیس کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے قبل عوامی سطح پر اس کا اعلان کر دینا عجیب سی بات ہے کیونکہ ایسا کرنے سے دہشت گرد باخبر ہو جاتے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جاتے ہیں جس سے آپریشن کی افادیت بالکل صفر ہو کر رہ جاتی ہے۔