پنجاب

عمران خان جو تقریریں کر رہے ہیں وہ ایک قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتیں: رانا ثنا اللہ

فیصل آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک پاگل آج دوبارہ جلسہ کرنے آ رہا ہے۔ عمران خان جو تقریریں کر رہے ہیں وہ ایک قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آف شور کمپنیوں پرخوب لعن طعن کی۔ جلسوں میں کاغذ لہرائے اور بعد میں اپنی کمپنی نکل آئی۔۔عمران خان نے جنرل مشرف کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا اور کالا دھن سفید کروایا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے فیصل آباد میں خواتین کو آئرن شیٹس کے حصار میں جلسہ سنانا چاہتے ہیں۔ اس سے اچھا ہے کہ وہ خواتین کو گھر میں ہی رہنے دیں۔ اوباش نوجوانوں سے خواتین کو بچانے کیلئے خاردار تاریں لگانا پڑیں تو پھر یہ سیاسی جلسہ تو نہ ہوا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انتظامیہ جلسہ کو بھرپورسکیورٹی دے گی تاہم اگر پنڈال میں کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی پر ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close