پنجاب

زینب کو اس کے امی ابو سے ملوانے کےبہانے ساتھ لیکر گیا، عمران کا اعترافی بیان

لاہور: قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے قاتل عمران کا اعترافی بیان منظرعام پرآگیا۔ پاکستان ویوز کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں ملزم عمران نے اعتراف کیا کہ وہ زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا تھا،روڈ پار کرکے بچی کو دوسری جانب لے گیا جس پر زینب نے مجھ سے سوال کیا تو میں راستہ بھولنے کا بہانہ بنا کر اسے ساتھ لے گیا۔واضح رہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close