پنجاب

ملتان میں نرسوں کا احتجاج چھٹےروز بھی جاری ہے

نرسز ایسوسی ایشن کا نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے ناروا رویے کے خلاف احتجاج چھٹے روز بھی جاری،نرسوں نے سپرنٹنڈنٹ نرس میڈم کوکب کو تبدیل نہ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان شہر میں نشتر روڈ پر نرسوں کا احتجاج چھٹےروز بھی جاری،نرسوں نے احتجاج کے دوران اسپتال انتظامیہ بالخصوص نرسنگ ہیڈ میڈم کوکب ناہید کے خلاف نعرے بازی کی،نرسوں نے پلے کارڈز اور بینیرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

کڑی دھوپ میں احتجاج کرتی نرسوں کا شکوہ ہے کہ ایمرجنسی میں بھی چھٹی نہیں دی جاتی،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہیدکا اسٹاف کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے، بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے۔

نرسوں کا احتجاج کے موقع پر اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپتال کے ایم ایس کا رویا نہایت نامناسب ہے،انہوں نے حجاب پہنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

نرسوں کا کہنا تھا کہ احتجاج ختم کرنے کے لئے دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی تک احتجاج ختم نہیں ہوگا،نرسوں نے ایمرجنسی میں بھی کام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

اس سے قبل گذشتہ روز نرسوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاتھا کہ نشتراسپتال کے ایم ایس کو فی الفور بر طرف کیا کیا جائے،اور نرسنگ ہیڈ کو معطل کر کے کسی اہل شخص کو تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ احتجاج کے چوتھے روز نرسیں کچہری پل پر چڑھ گئی تھیں،جہاں ایک نرس نے نیچھے چھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی جسے ساتھی نرسوں نے ناکام بنادیا تھا،اس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کمیٹی بھی بنا دیئ گئی تھی۔

تاہم نشتر ہسپتال کی نرسوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کمیٹی کی تشکیل میں اُن سے بھی مشاورت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close