پنجاب

زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا، اسٹیٹ بینک

لاہور: پنجاب حکوت کے اجلاس میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں تاہم اس حوالے سے جعلی فہرست سامنے لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں جب کہ جعلی فہرست سامنے لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔

پنجاب حکومت آج شام اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی جس میں تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی جب کہ پریس کانفرنس میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا نمائندہ بھی ویڈیو لنک پر موجود ہوگا۔ دوسری جانب ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں اسٹیٹ بینک کے حوالے سے چلائی گئی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور ایک معروف صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب کے قتل عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس ہیں اور وہ ایک بڑے گینگ کا فعال رکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close