زینب قتل کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے پر سپریم کورٹ نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور: قصور کی معصوم کلی زینب قتل کیس کے حوالے سے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے کے بعد سپریم کورٹ نے تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کے سربراہی ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کریں گے جبکہ جوائنٹ ڈائر یکٹر آئی بی انور علی اور اے آئی جی عصمت اللہ جونیجو اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی اپنی معاونت کے لیے سٹیٹ بینک ، کسی بھی ماہر افسر کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔ کمیٹی30دن میں اپنی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔ حکمنامے کے مطابق کمیٹی شاہد مسعود کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی اور اینکر پرسن چاہیں تو اپنے دعوے سے متعلق ریکارڈ فراہم کر سکتے ہیں۔ کمیٹی30دن میں اپنی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔