پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب اورکسان اتحادکے درمیان مذاکرات کامیاب

وزیراعلی پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیسکو اور سیپکو کی جانب سے 30 مئی تک بجلی کے کنکشنز نہیں کاٹے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے مختص کی جانے والی رقم کسانوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔

کسان اتحاد کےصدرخالد کھوکر کادھرناختم کرتےہوئےکہناتھاکہ کسانوں کےاوپر بےشمارٹیکس لگائے گئےہیں ہماری اجناس سستی فروخت ہورہی ہیں جبکہ شہری مہنگی خرید رہےہیں۔

خالد کھوکھرکامزید کہناتھاکہ کھاد پر جی ایس ٹی ختم کرنےکی بھی بات ہوئی ہے۔

صدرکسان اتحاد نے کہا کہ مطالبات نہیں مانے گئے توبجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے اورپر امن احتجاج پرتشددہوجائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل مشتعل کسانوں کی جانب سے آلو کی کھیپ کو آگ لگا کراحتجاج کیاگیاتھا،اُن کا کہنا تھا کہ فصلوں کی کاشت مہنگی پڑتی ہے جبکہ منافع مڈل مین کمالیتا ہے.

کسانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے ٹیوب ویل کے بجلی کے نرخ بھی کم کئے جائیں،حکومت بیرون ملک سے ان اشیاء کی درآمد کرواتی ہے جس سے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کے دوران شدید گرمی سےدھرنے میں خانیوال سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ سمیع اللہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیاتھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close