پنجاب

شکاری پھر جیت گئے، تلور کے شکار پہ پابندی کا فیصلہ واپس

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ عدالت نے تلور کے شکار پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر وکلا کو دلائل کیلئے 8 فروری کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے تلور کے شکار پر پابندی کا عبوری فیصلہ واپس لے لیا۔ چیف جسٹس نے چند روز قبل تلور کے شکار پر ایک برس کیلئے پابندی عائد کی تھی۔ چیف جسٹس نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے پر مزید حقائق سامنے آئے ہیں۔ تلور کے شکار پر پابندی سے قبل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ فریقین کے وکلاء 8 فروری کو پیش ہو کر دلائل دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close