پنجاب

اداروں کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اداروں کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند نہیں ہوا، عدلیہ پر ہم تنقید نہیں کرتے، افواج اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کا بھی احترام ضروری ہے جب کہ سیاستدانوں کی غلطیوں کو ہمیشہ سو سے ضرب دیا جاتا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ سے بھی سیاستدانوں کی عزت کی توقع رکھتے ہیں جب کہ اداروں کوایک دوسرے کے اختیارات کو کراس نہیں کرناچاہئے۔ سعدرفیق کا ڈاکٹر شاہد مسعود سے متعلق کہنا تھا کہ ان جیسے صحافی جھوٹے اورجاہل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close