پنجاب

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں مزید 2 افراد اسپتال میں داخل

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں مزید 2 افراد نشتر ہسپتال میں داخل ہونے سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی، جبکہ گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 274 تک پہنچ گئی ہے، 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں مزید 2 افراد داخل ہوگئے، جن کے خون کے نمونے تجزیے کے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں، نشتر ہسپتال میں اسوقت زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جن میں سے 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ 3 افراد کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور انکے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے ہیں۔ گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران نشتر ہسپتال میں رپورٹ ہونے والوں مریضوں کی تعداد 274 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اب تک 45 افراد مرض کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close