وحدت کالونی کی جگہ نیا شہر بسانے کا منصوبہ ، 30 ارب لاگت آئے گی
لاہور: اربن یونٹ پنجاب نے وحدت کالونی کو ماڈل کالونی بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ منصوبے کی منظوری کیلئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی ۔ اخبار سٹی 42 کے مطابق 2032 کنال پر وحدت کالونی کو ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔ جس پر 30 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ کالونی میں سنگل سٹوری گھروں کی جگہ نئے اپارٹمنٹ تعمیر کیے جائیں گے ، ایک اپارٹمنٹ دس گھروں پر مشتمل کیے جائیں گے ۔
سکول ، بینک اور مارکیٹس ، پارکنگ پلازہ ، تھیٹر ، سپر مارکیٹ ، ٹاورز ، ہسپتال اور سینما گھر تعمیر کیے جائیں گے ۔ جبکہ سکول ، بینک اور شاپنگ مال تعمیر کر کے شہریوں کو بھی فروخت کی جائیں گی۔ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب کے سی ای او ناصر جاوید نے کہا ہے کالونی کو نیا شہر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو جلد بریفنگ دی جائے گی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا