پنجاب
ڈاکٹر طاہرالقادری 18 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی 18 فروری کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر اپنی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری برطانیہ اور کینیڈا کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کروانے کیساتھ ساتھ مختلف تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز بھی دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری وطن واپسی پر نیوز کانفرنس کریں گے جس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی کیلئے ٹکٹ کنفرم کروا لی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ ان کے فرزند حسین محی الدین بھی وطن واپس آئیں گے۔