پنجاب

آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ عدالت کی جانب سے 5 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی اور سزائے موت پانے والوں نے اپنے جرائم کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا جب کہ سزا پانے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، یہ 7 دہشت گرد مجموعی طور پر 85 افراد کے قتل، 109 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اطلس خان، فرحان، خالے گل، نیک مائل خان، اکبر علی، نذر مون اور محمد یوسف خان شامل ہیں۔ دہشت گرد اکبر علی سوات میں امن کمیٹی کے ارکان شاہی رحمان، بدیع الرحمان کو قتل کرنے میں ملوث ہے اور دہشت گرد فرحان پولیس اور مسلح افواج کے پندرہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close