پنجاب

اغواء برائے تاوان کے مجرموں کو 50، 50 سال قید کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاداحمد نے 3سالہ بچے کے اغوا ءبرائے تاوان کیس میں ملوث دو مجرموں کو مجموعی طور پر50،50سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 3سالہ بچے کو اغوا ءکرکے بھاری تاوان مانگنے پر 2 ملزمان شہباز اور عرفان کے خلاف چالان پیش کیاتھا، یہ چالان 2017ءمیں پیش کیا گیاتھا،ملزمان کے خلاف بچے کے والد محمد رمضان نے تھانہ میں مقدمہ درج کرارکھا تھا،عدالت میں آنے کے بعدپر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی،عدالت نے گزشتہ روز وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close