پنجاب

وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں حسن قیوم ایڈووکیٹ کی جانب سے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کرادی گئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے شوگواروں میں اپنے اثاثوں کو خفیہ رکھا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاناما لیکس کے انکشافات پروزیراعظم کے خلاف تحقیقات کی جائیں، لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت کو 8 جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات اور ان کو نااہل قرار دینے کی متفرق درخواستیں دائر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close