مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ” طلبہ یونین بحال کرو” کنونشن کاانعقاد
لاہور: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام لاہور میں ”طلبہ یونین بحال کرو” کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ، ناظم ایم ایس او پنجاب سردار مظہر، ناظم عمومی ایم ایس او پنجاب ارسلان کیانی، ناظم تربیتی امور راجہ وسیم صدیقی، ناظم ایم ایس او لاہور عزیر گل توحیدی، ناظم عمومی ملک غلام مرتضی، عمیر مکی، وقار ظفر و دیگر نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک پاکستان میں ہر چیز کی یونینز موجود ہے، چاہیے وہ تاجر یونینز ہو یا رکشہ یونین، اور ان کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں لیکن وہ واحد طلبہ کی یونینز ہے جو ابھی تک بحال نہیں ہوئی، موجودہ وقت میں تعلیمی اداروں میں بہت سارے مسائل ہیں جن کا حل یونین کے بغیر ممکن نہیں، لہذا ہم اربابِ اقتدار سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ طلبہ یونینز کو بحال کریں اور طلبہ یونینز کے الیکشن کروائیں تاکہ پڑھی لکھی قیادت اس ملک مہیا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ویسے تو جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھکتی،اور اپنے اقتدار کو ذرہ بھر بھی خطرہ ہو تو جمہوریت کو خطرہ کہہ کر اپنا دفاع کر لیتی ہے لیکن طلباء یونین کے معاملے میں حکومت خود آمریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت کو اپنا یہ دوہرا معیار ختم کرنا کر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلباء یونینز کو بحال نہ کیا گیا جائے تو طلبہ برادری متحد ہو کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی پھر اس بات کیا کوئی گارنٹی نہیں ہوگی کہ حکومت اقتدار میں رہتی ہے یا نہیں۔