پنجاب

آرمی چیف سے ترکی کے نئے سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے نئے سفیر مصطفٰی یردکل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا، آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close