پنجاب

بچوں سے بدفعلی اور ویڈیو بنانے والے 3 مجرموں کو عمر قید

قصور میں بچوں سے بدفعلی اور ان کی نازیبا ویڈیو بنانے کے اسکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4 میں قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں حسیم عامر ، وسیم سندھی اور علیم آصف کو عمر قید اور فی کس تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا۔ تینوں مجرموں کو تھانہ گنڈا سنگھ میں درج مقدمہ نمبر 219/15 میں سزا سنائی گئی۔قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 22 ملزمان کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں۔ اس سے قبل ایک اور مقدمے میں بھی جرم ثابت ہونے پر حسیم عامر اور فیضان مجید کو پچیس پچیس سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اگست 2015 میں قصور میں درجنوں بچوں سے زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر پھیلانے کا کیس سامنے آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close