پنجاب

عمران خان نے اپنی جماعت کو ”پوٹی“ کہہ دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائر ہوتے ہی دھوم مچا دی

لاہور: نوے کی دہائی میں عمران خان نے پاکستان کیلئے پہلا ورلڈکپ جیتا تو دنیا بھر میں چھا گئے اور انہیں پاکستان کا بہترین کپتان کہا جانے لگا۔ انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا تو ابتدائی طور پر قابل ذکر کامیابیاں نہ ملیں لیکن 18 سال کی محنت کے بعد اب وہ سیاست میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

اپنی تقریروں کے دوران وہ مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو بعض اوقات ایسی باتیں بھی کر جاتے ہیں جو توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور عوام بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیتی ہے لیکن حال میں ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی ہی جماعت کو ”پوٹی“ کہہ دیا اور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو دھوم سی مچ گئی۔

”پوٹی۔۔۔ پارٹی۔۔۔“ عمران خان کی زبان لڑکھڑائی اور سب کو ہی یہ معلوم بھی ہے لیکن ایمانداری سے بتائیں کہ کسی معروف شخصیت کی اس طرح زبان لڑکھڑانے پر کسے لطف نہیں آتا؟ آپ کو یہ بھی شائد یاد ہو گا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے منہ سے نکلنے والا جملہ ”مجھے کیوں نکالا“ ایک مذاق میں بدل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ ’ہیش ٹیگ‘ کے طور پر نظر آیا، اس پر کئی میمز بنی بنیں جس کی ایک مثال ذیل میں دی گئی ہے۔

اس کے بعد نواز شریف نے عمران خان سے متعلق تقریریں کیں تو کئی جانب سے ان کیخلاف تحقیقات کی آوازیں بھی اٹھنی لگیں جس کے بعد عمران خان کے منہ سے نکلنے والا جملہ ”میرا جرم کیا ہے؟“ بھی ٹاپ ٹرینڈنگ ’ہیش ٹیگ‘ بنا اور اس پر بھی بہت سے میمز بنائی گئیں۔

اب عمران خان کی تازہ ترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کو ایک اور ”محاذ“ فراہم کر دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایک سے دو روز میں اس معاملے پر بھی خوب ’میمز‘ دیکھنے کو ملیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close