پنجاب

پاک فوج کے مزید دستے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے سعودی عرب جائینگے

راولپنڈی: پاک فوج کے نئے دستے تربیتی اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی کے سیکورٹی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نئے دستے اور پہلے سے موجود پرانے دستے سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کیے جائیں گے ان دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے دیگر رکن ممالک سے بھی دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔قبل ازیں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالیکی نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close