پنجاب
ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کی تنصیب، ملزمان کے انکشافات، ریمانڈ میں توسیع
ضلع کچہری کی عدالت نے فیصل آباد میں خواتین کی خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنا کر انکو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے فیصل آباد میں خواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چن ون روڈ لیوائس برانڈ فیصل آباد کی دکان پر ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے ، ملزمان نے خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنا کر مقدمہ مدعی کی بہن کو بلیک میل کیا ، مقدمہ مدعی کو دھمکیاں بھی دیں اور موبائل بھی چھین لیا۔ ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور ڈیجیٹل میڈیا کی برآمدگی کے لیے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔