پنجاب

صدر کے انتخاب کے لیے نواز لیگ کی کمیٹی قائم

لاہور: مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے آئین کی روشنی میں صدر کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی جب کہ صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قراردے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close