پنجاب
پاکستان کے 12 تھانوں میں بھارت کے خلاف مقدمات درج، مدعی کون اور جرم کیا۔۔۔حیران کن انکشاف
سیالکوٹ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے خلاف شہریوں نے 12 تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے۔ایف آئی آرز میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں،شہریوں نے بی ایس ایف کی فائرنگ سے اپنے پیاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔