پنجاب

احسن اقبال کو ورکر کنونشن میں جوتے پڑگئے، جوتا مارنے والے کیساتھ وزیر داخلہ نے کیا سلوک کیا ، آپ بھی جان کر۔۔۔۔۔

وزیرداخلہ احسن اقبال پر تقریب میں ایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔نارووال میں ورکرز کنونشن سے احسن اقبال خطاب کررہے تھے اسی دوران تقریب کے شرکا میں موجود ایک شخص نے اپنا جوتا اتارا اور بلا جھجک وزیرداخلہ کی جانب سے پھینک دیا جو ان کے ہاتھ پر آکرلگا ۔تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت ’’بلال حارث ‘‘ نام سے ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال معمو ل کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو اپنے حلقے میں وقت گزارتے ہیں اور لوگوں سے ملتے ہیں .
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ورکرز کنونشن کے دوران جوتا پھینکنے والے شخص کے خلاف پولیس کو قانونی کارروائی کرنے سے روک دیاہے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال ناروال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے اجتماع سے وفاقی وزیر کی اوڑھ جوتا پھینک دیا جو کہ وفاقی وزیر کو تو نہ لگا لیکن ان کے پیچھے کھڑے ایک شخص سے جا ٹکرایا جس کے بعد ہال میں کھلبلی مچ گئی اور پولیس نے فوری اس شخص کی شناخت کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا جس کی شناخت بلال حارث کے نام سے ہوئی ہے تاہم احسن اقبال نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو نوجوان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا اور اسے چھوڑنے کی ہدایات دیں ۔ جس پر پولیس نے نوجوان کو رہا کر دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close