پنجاب

بدقسمتی سے افغانستان میں اب بھی دہشتگردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بہت باصلاحیت ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے ہیں لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا عرب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان15سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں، بدقسمتی سے پاک افغان سرحد پرافغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں اور افغان افواج کی صلاحیت میں کمی سے اب بھی افغانستان میں ایسے علاقے ہیں جودہشتگردوں کے زیراثرہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تاریخی اوربہترین تعلقات ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان آپسی تعاون خطے کے مفادمیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں سے کلیئرکرائے گئے علاقوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے سوشل ڈویلپمنٹ میں بہت کام کیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے تنہا دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور پاک افغان سرحد پر مستقل امن کیلئے افغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close