پنجاب

لاہور: مال روڈ نرسیں چوتھے روز بھی براجمان، فیصل آباد اور ملتان میں بھی احتجاج

لاہور:  لاہور میں نرسیں چوتھے روز بھی اپنے مطالبات کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر براجمان ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان میں احتجاج کیا گیا۔ پشاور کی نرسوں نے مظاہرے کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مطالبات منظور نہ ہوئے نرسیں بدستور سڑکوں پر کہیں دھرنا دیا گیا۔ کہیں مظاہرہ کیا گیا۔ نعرے لگاتی احتجاج کرتی نرسیں اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتی رہیں۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے نرسوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مال روڈ بھی بدستور بلاک ہے۔ شرکا نے پنجاب اسمبلی کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے روک دیا۔ میل نرسز اور ٹریفک میں پھنسے شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فیصل آباد میں سول اسپتال کی نرسوں نے دوسرے روز بھی کام چھوڑ کر احتجاج کیا۔ سروس اسٹرکچر کی بحالی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ملتان میں بھی نشتر اسپتال کی ینگ نرسز سروس اسٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کیلئے احتجاج کرتی رہیں۔ نشتر روڈ پر مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پشاور میں سڑکوں پر آئی نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ صوبائی حکومت پر تنقید بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close