وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا وزارت چھوڑنے اور (ن) لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ
بھاولپور: وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جو بھی فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر حاصل پور کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں جنہوں نے مجھے بار ہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی چند روز میں جو بڑا سیاسی فیصلہ وزات سے مستفی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کے فیصلے کو میرے حلقے کی عوام کی بھرپورتائید و حمایت حاصل ہے اور میرے حلقے کی عوام نے مجھے فیصلہ کرنے کا فری ہینڈ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں مجھے دوبارصدمات پیش آئے ایک والد کی شہادت اور دوسرا اب کرپشن کی خبروں پر۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ متعدد بار صوبائی ووفاقی وزیر کی ذمہ داری ملی نا کبھی کرپشن کی نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی اپنے اختیارات سے تجاوزکیا میرا دامن پاک اور میرے ہاتھ صاف ہیں۔مجھے کوئی خوف نہیں انہوں نے کہا اگر میری ذات پر کرپشن کا پائی پیسہ ثابت ہوجائے تو سیاست کو خیرباد اور خود کو قانون کے حوالے اور ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں۔