پنجاب

لاہور،گردو نواح میں خودکش بمباروں کے داخلے کی اطلاع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور : صوبائی دارلحکومت اور گردنواخ میں خودکش بمباروں کے داخل ہونے اطلاع کے بعد دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ حساس اداروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گر د آئندہ چند دنوں میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کر سکتے ہیں۔

گز شتہ روزلاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزخصوصا نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے ناکہ بندی کرتے ہوئے سخت چیکنگ کی گئی۔ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد شہر میں داخلہ کی اجازت دی جاتی رہی واضع رہے حساس اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ افغانستان کے راستے خودکش بمبارپنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو چکے ہیں

کو کوئی بڑی دہشت گردی کی واردات کی پلاننگ کر رہے ہیں جس کے بعد پنجاب خصوصا لاہور میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close