پنجاب

بلاول بھٹو زرداری بڑے ہوگئے ہیں لیکن انہیں سیاست کی سمجھ نہیں،چوہدری نثار

کلر سیداں: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اب بچے نہیں ہیں مگر وہ سیاست سے نابلد ہیں۔

کلر سیداں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر غیرسنجیدہ بیان پر تبصرہ کیا جائے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب بچے نہیں لیکن وہ سیاست سے لابلد ہیں، پارلیمانی نظام میں وزیراعظم ہی وزیراعظم ہوتا ہے، پارلیمانی حکومت میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لےسکتا، دنیا بھر کے سربراہان مملکت ہفتوں چھٹیوں پر جاتے ہیں لیکن وہاں انتظامی نظام اسی طرح چلتا رہتا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی وفاقی کابینہ کام کررہی ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی پارلیمنٹ یا مقننہ کے سامنے جوابدہ ہیں امریکا کے نہیں، ہمیں ہر رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے، دہشتگردوں کےخلاف کامیابی کسی رپورٹ کی محتاج نہیں ،حقیقت یہ ہے کہ ملک میں 2013 کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ نیکٹا فعال ہے لیکن اس کے کام میں وسعت کی ضرورت ہے۔

نادرا کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں صحیح کام کرنے کے لئے بہت مشکلیں اور رکاوٹیں پیش آتی ہیں ، یہاں غلط کام کرنا آسان اور صحیح کام کرنا بہت مشکل ہے، وہ نادرا کو صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں،نادراکا ادارہ بدعنوان نہیں بلکہ چند افراد نےاسے بدنام کیا ہوا ہے، نادرا میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے جب سے وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ہے نادرا میں کرپشن کے خلاف کارورائی کی جارہی ہے، نادرا میں کسی کرپٹ آدمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ڈھائی برسوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک کب کہ 39 لاکھ پاسپورٹس بلیک لسٹ ہوئے۔  اور یہ سب کچھ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے پہلے ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close